تیسری سہ ماہی کے دوران بولیویا کی 3.8 فیصداقتصادی شرح نمو3.8فیصدرہی

تیسری سہ ماہی کے دوران بولیویا کی 3.8 فیصداقتصادی شرح نمو3.8فیصدرہی

  



لاپاز (اے پی پی) بولیویا نے کہا ہے کہ رواں سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران قدرتی گیس کی برآمد میں کمی کے باوجود ملکی اقتصادی شرح نمو 3.8 فیصد رہی جس کی وجہ زراعت، تعمیرات اور خدمات کے شعبوں میں بہتری ہے۔

وزیر اقتصادیا ت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملکی معیشت کا زیادہ تر انحصار برازیل اور ارجنٹائن کو قدرتی گیس کی برآمد پر ہے تاہم جولائی سے ستمبر کے دوران برازیل کو گیس کی سپلائی میں کمی کے باوجود ملکی اقتصادی شرح نمو 3.8 فیصد رہی جس کی وجہ زراعت، تعمیرات اور خدمات کے شعبوں کی بہتر کارکردگی ہے۔یاد رہے کہ برازیل میں اقتصادی کساد بازاری کے باعث اس کی بولیویا سے گیس کی درآمد میں کمی ہوئی ہے۔

مزید : کامرس


loading...