گارمنٹس اینڈ ہوزری ایکسپورٹرز نے وزیراعظم سے ملاقات کاوقت مانگ لیا

گارمنٹس اینڈ ہوزری ایکسپورٹرز نے وزیراعظم سے ملاقات کاوقت مانگ لیا

  



اسلام آباد(آن لائن)گارمنٹس اور ہوزری ایکسپورٹرز نے کاروباری لاگت کم نہ ہونے کے باعث برآمدی ہدف میں ناکامی اور بڑے پیمانے پر بیروزگاری پھیلنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے اپنے تحفظات سے آگاہ کرنے کیلئے وزیراعظم سے ملاقات کاوقت مانگ لیا ہے۔ذرائع کو موصول دستاویز کے مطابق پاکستان ریڈی میڈ گارمنٹس مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن (پریگمیا) اور پاکستان ہوزری مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی ایچ ایم اے) کی جانب سے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو مراسلہ لکھا گیا ہے کہ2016-17 میں ٹیکسٹائل برآمدات 12.4ارب ڈالر رہیں، ان برآمدات میں اپیرل سیکٹر نے اہم کر دار ادا کیا، اپیرل سیکٹر کی برآمدات 5ارب ڈالر رہیں۔مراسلے میں کہا گیا کہ ہوزری مینوفیکچررز اور ریڈی میڈ گارمنٹس مینوفیکچررز غیرملکی زرمبادلہ کمانے کے ساتھ روزگار کے مواقع کی فراہمی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ اس و قت بھی ٹیکسٹائل برآمدات میں ریڈی میڈگارمنٹس اور ہوزری سیکٹر کا حصہ 5ارب ڈالر سے زیادہ ہے، اپیرل سیکٹر اپنی برآمدات دگنا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے تاہم شعبے کو بڑی رکاوٹوں کا سامنا ہے۔

، اس سلسلے میں کاروبار کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔۔#/s#

مزید : کامرس


loading...