ٹیکس دہندگان کی سہولت کیلئے ایف بی آر کے دفاترہفتہ اوراتوار کی درمیانی شب رات گئے تک کھلے رہیں گے

ٹیکس دہندگان کی سہولت کیلئے ایف بی آر کے دفاترہفتہ اوراتوار کی درمیانی شب ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (اے پی پی) ٹیکس دہندگان کی سہولت کیلئے ایف بی آر کے دفاترہفتہ اوراتوار کی درمیانی شب رات گئے تک کھلے رہیں گے۔ ایف بی آر کی طرف سے جاری نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ نیشنل بینک آف پاکستان کی تمام برانچیں بھی شام 5 بجے تک کھلی رہیں گی۔ اسی طرح کسٹم کے دفاتر(آج) اتوارکو بھی کھلے رہیں گے جبکہ کسٹم کلیئرنس اور ٹیکس وصولیوں کیلئے نیشنل بینک کی تمام برانچیں(آج) اتوار کوبھی کھلی رہیں گی۔

مزید :

کامرس -