یونیسیف پنجاب میں نوجوانوں کی ترقی کیلئے پائلٹ پروجیکٹ شروع کریگا

یونیسیف پنجاب میں نوجوانوں کی ترقی کیلئے پائلٹ پروجیکٹ شروع کریگا

  



لاہور(پ ر)پنجاب کے نوجوانوں کی مختلف تنظیمیں نوجوانوں کی زندگیاں بہتر بنانے کے منصوبے کے انعقاد کے جشن کے موقع پر جمع ہوئیں ۔اِس رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کالج آف یوتھ ایکٹو ازم اور ڈویلپمنٹ (CYAAD)، یونائیٹڈ نیشنز کے بچوں کے فنڈ (UNICEF)نے IKEAکے تعاون سے کیا ۔اِس پائلٹ پروجیکٹ کا بنیادی مقصد خاص طور پر نوجوان لڑکیوں کی بچپن میں شادی کے رجحان کو روکنے میں مدد دینا ہے ۔اِس منصوبے کا اطلاق رحیم یار خان اور بہاولپور کے اضلاع کی منتخب شدہ یونین کونسلز میں تین سال کے عرصے کے لئے کیا جائے گا۔اِس منصوبے کی پیشرفت نوجوانوں کو مفید معلومات تک بہتر رسائی کے ساتھ ساتھ اُن میں خود اعتمادی اور اپنی آراء کے اظہار کے لئے مزید راستے ہموار کرے گی۔اِس حوالے سے والدین اور تمام کمیونٹی کو بھی شریک رکھا جائے گاتاکہ نوجوانوں کے حقوق کو اور اُنکے احساس کو سمجھا جا سکے ۔نوجوانوں کو محفوظ ماحول کی فراہمی کو تقویت دینے والے کمیونٹی کے بنیادی ڈھانچے تک رسائی حاصل کی جائے گی۔بچوں کے حقوق پر مبنی اقوامِ متحدہ کی کمیٹی (CRC)نے نوجوانوں کے حقوق کے احساس کے حوالے سے حال ہی میں ایک عمومی تبصرہ شائع کیا ہے۔اِس کمیٹی نے کہا کہ بلوغت زندگی کا ایک ایسا مرحلہ ہے کہ جو بڑھتے ہوئے مواقع، تخلیقی صلاحیتوں، اطمینان اور طاقت پر مشتمل ہے لیکن ساتھ ہی یہ ایک مخصوص انداز کا خطرہ بھی ہے۔اُنہوں نے تسلیم کیا کہ نوجوانوں کی ممکنہ صلاحیتوں پر بھی بڑے پیمانے پرسمجھوتہ کیا جا رہاہے۔

کیونکہ ریاستیں اُنہیں اُنکے حقوق فراہم کرنے کے لئے ضروری اقدام اُٹھانے اور اُنکی نشاندہی کرنے میں زرِ مبادلہ خرچ نہیں کرتیں،کہ جس سے وہ اپنے حقوق کا استعمال کر سکیں، نہ ہی ریاستوں کو ایسی ہدایات فراہم کرتی ہیں کہ جن سے بچپن سے بلوغت کے مراحل میں اُنکے حقوق کی مناسب ترجمانی کی جا سکے۔ آگاہ رہیں کہ یہ پائیدار ترقی کے حوالے سے سال2030کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

کمیٹی کی سفارشات کو مدِنظر رکھتے ہوئے UNICEFکا ماننا ہے کہ یہ سرگرمیاں نوجوانوں اور اُنکی کمییونٹیز کو مزید تقویت دینے کے لئے راستے ہموار کریں گی۔ تاکہ اُنکی زندگیوں پر اثر انداز ہونے فیصلوں میں گفت و شنید کو اور بھی منظم اور مربوط کیا جا سکے ،اوراِس بات کا بھی یقین رکھتی ہے کہ آنے والے سالوں میں ایسے کامیاب اقدام ، اہم حکومتی متعلقین کی بدولت اور بھی پنپ سکیں گے۔

مزید : کامرس