چیرمین ایف بی آرسے کشمیری تاجروں کی ملاقات مثبت رہی، چوہدری غلام مرتضی
اسلام آباد(آن لائن)صدر ایوان صنعت و تجا رت آزاد کشمیر چوہدری غلام مرتضی نے کہا ہے کہ چیرمین ایف بی آرسے آزاد کشمیر کے تاجروں کی ملاقات مثبت رہی ملاقات میں چییرمین ایف بی آر سے آزا د کشمیر کے ٹیکس دھند گان کی پا کستان ایف بی آر میں شنا خت کے معاملات پرتفصیلی با ت چیت ہوئی چیرمین ایف بی آرنے اصو لی طور پر مسلے کے فوری حل پر اتفا ق کیا اور یقین دلایا کے اندرپندرہ ایام اس پر عملدرآمد کر وائیں گے ۔ان خیالات کا اظہار صدر ایوان صنعت و تجا رت آزاد کشمیر چوہدری غلام مرتضی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیاصدر چیمبر نے کہا کہ آزاد کشمیر کہ ٹیکس گزار گزشتہ چار سا لو ں سے ڈبل ٹیکس ادا کر نے کے باوجود نا ن فائلر سمجھے جا تے ھیں انھوں نے کہا کہ ملاقات میں ایل او سی ٹریڈ کی ایمیت اور مسائل پربھی تفصیلی بات چیت ہو ئی جس میں زور دیا گیا کہ ایل او سی ٹریڈ کے مال کو انڈیا ،پاکستان سی بی ایم کے مطابق پاکستان تک ر سائی کو یقینی بنایا جائے ایل او سی ٹر یڈکے معاملات کے حل کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی جا ے گی جو پندرہ جنوری کے بعداس پر کام شروع کرے گی چیر مین ایف بی آرنے میرپور ڈرا ئی پورٹ کے فو ری قیام پراتفاق کیا ا ور اس پر عملدرمد کے لیے بھی کمیٹی کی تشکیل کی گئی انھوں نے کہا کہ ہم نے اس کی ا ہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالی ،اور ا س کے قیا م کی اہمیت کو سی پیک اور اورسیز کشمیریوں کے تنا ظر میں اجاگرکیا گیاچوہدری مرتضی نے کہا کہ ایل او سی ٹریڈ کے حوالہ سے تمام معاملات بہت جلد حل ہو جائیں گے اس کے لیے آزاد کشمیر چیمبر ایل او سی ٹریڈرز کے شانہ بشانہ جہدوجہد کرتا رہے گا۔