فیڈریشن الیکشن میں یو بی جی کی کامیابی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے : تاجر برادری

فیڈریشن الیکشن میں یو بی جی کی کامیابی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے : تاجر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کامرس رپورٹر) ملک بھر کی تاجر برادری نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈانڈسٹریز (ایف پی سی سی آئی) کی تمام نشستیں بھاری اکثریت سے جیتنے پر یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) کو مبارکباد دی ہے۔بزنس مین فر نٹ ایسو سی ایشن کے سر پرست اعلی امجد علی چوہدری ، پاکستان بزنس فورم کے صدر ابراہیم قریشی،پاکستان گڈز ٹرانسپور ٹ ایسو سی ایشن کے جنرل سیکرٹری نبیل محمود طارق اور معروف تاجر رہنماء وقار احمد میاں نے کہاکہ بھاری اکثریت سے کامیابی یو بی جی گروپ کی قیادت کی دانشمندانہ اور معقول پالیسیوں پر تاجروں کے اعتماد کا اظہار ہے ۔ انہوں نے کہاکہ یونائیٹڈ بزنس گروپ کے رہنماؤں کو اب 2018ء کیلئے رہنما اصول وضع کر کے ان پر حقیقی معنوں میں عملدرآمد کو یقینی بنانا چاہیے ۔رہنماؤں نے کہاکہ یو جی بی کی قیادت کے تحت کام کرنے والی ایف پی سی سی آئی کے عہدیداران نے فیڈریشن کو ہر قسم کی بدعنوانیوں سے پاک کیا اور توقع ہے کہ نئے عہدیداران بھی اپنے پیشروؤں کے نقش قدم پر چلیں گے ۔ انہوں نے یو بی جی کے رہنماؤں پرزور دیا کہ وہ تمام معاملات کے حوالے سے کمیٹیاں بنائیں کیونکہ اس سے انہیں تاجر رہنماؤں سے مشورہ کرنے اور فیڈ بیک کے حصول میں مدد ملے گی۔یاد رہے کہ یو بی جی کے مضبوط ترین امیدواروں نے اپنے حریف گروپوں پاکستان بزنس مین پینل اور پاکستان بزنس گروپ کے امیدواروں کے مقابلہ میں مسلسل چوتھی مرتبہ کامیابی حاصل کی ہے ۔ یو بی جی کے صدارتی امیدوار غضنفر بلور ، سینئر وائس صدر سید مظہر علی ناصر ، نائب صدور کریم عزیز ملک ، شیخ عاطف اکرم ، چوہدری عرفان یوسف ، شبنم ظفر ، سیدہ سعیدہ بانو ، محمد شفیق انجم ، چوہدری جاوید اقبال ، زاہد سعید ، طارق سلیم اور وحید احمد نے اپنے حریف امیدواروں کو شکست دی ۔ یو بی جی کے مرکزی چیئرمین افتخار علی ملک ، سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر ، ایف پی سی سی آئی کے صدر زبیر طفیل ، یو بی جی سندھ کے چیئرمین خالد تواب ، یو بی جی پنجاب کے چیئرمین محمد ادریس ، یو بی جی فاٹا اور اسلام آباد کے سربراہ رؤف عالم اور دیگر تاجر رہنماؤں نے گروپ کی پالیسیوں پر اعتماد کرنے پر ووٹروں اور حمایتیوں کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کااعادہ کیا کہ وہ ملک میں تاجر برادری کو درپیش مسائل حل کرنے کے ساتھ ساتھ معاشی سرگرمیوں میں اضافہ کے اپنے 30نکاتی ایجنڈے کو جاری رکھیں گے ۔


یونائیٹڈ بزنس گر وپ کے چیئرمین افتخار علی ملک نے ایف پی سی سی آئی کے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ انتخابی نتائج کاروباری برادری کے یو بی جی کی پالیسیوں پر تاجروں کے اعتماد کو ظاہر کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ہم قانون کی حکمرانی ، جمہوری نظام ، ملکی معیشت کی مضبوطی اور تاجروں کے مفادات کوفروغ دینے پر پختہ یقین رکھتے ہیں۔ اس موقع پر ایس ایم منیر نے ملک اور معیشت کے وسیع تر مفاد میں یو بیجی پر اعتماد کرنے پر کاروباری برادری کی تعریف کی ۔ انہوں نے کہاکہ معیشت کے وسیع تر مفاد میں یو بی جی کاروباری برادری کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھے گی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نومنتخب صدر غضنفر بلور نے کہا کہ وہ کاروباری برادری کے مفادات کے تحفظ کیلئے اپنی ہرممکن کوششں کرینگے ۔ انہوں نے کہاکہ ایف پی سی سی آئی کے الیکشن میں تمام نشستوں پر بھاری اکثریت سے کامیابی یو بی جی پر تاجروں کے اعتماد کا اظہار ہے۔ دریں اثناء پاکستان فرنیچر کونسل کے سربراہ میاں کاشف اشفاق اور غضنفر بلور نے ایس ایم منیر ، افتخار علی ملک اور ایف پی سی سی آئی کے نو منتخب صدر کو مبارک باد دی ہے جنہوں نے 2018ء کیلئے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی۔

یونائیٹڈ بزنس گر وپ کے چیئرمین افتخار علی ملک نے ایف پی سی سی آئی کے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ انتخابی نتائج کاروباری برادری کے یو بی جی کی پالیسیوں پر تاجروں کے اعتماد کو ظاہر کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ہم قانون کی حکمرانی ، جمہوری نظام ، ملکی معیشت کی مضبوطی اور تاجروں کے مفادات کوفروغ دینے پر پختہ یقین رکھتے ہیں۔ اس موقع پر ایس ایم منیر نے ملک اور معیشت کے وسیع تر مفاد میں یو بیجی پر اعتماد کرنے پر کاروباری برادری کی تعریف کی ۔ انہوں نے کہاکہ معیشت کے وسیع تر مفاد میں یو بی جی کاروباری برادری کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھے گی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نومنتخب صدر غضنفر بلور نے کہا کہ وہ کاروباری برادری کے مفادات کے تحفظ کیلئے اپنی ہرممکن کوششں کرینگے ۔ انہوں نے کہاکہ ایف پی سی سی آئی کے الیکشن میں تمام نشستوں پر بھاری اکثریت سے کامیابی یو بی جی پر تاجروں کے اعتماد کا اظہار ہے۔ دریں اثناء پاکستان فرنیچر کونسل کے سربراہ میاں کاشف اشفاق اور غضنفر بلور نے ایس ایم منیر ، افتخار علی ملک اور ایف پی سی سی آئی کے نو منتخب صدر کو مبارک باد دی ہے جنہوں نے 2018ء کیلئے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی۔۔#/s#

مزید :

کامرس -