پیداواری شعبہ سکڑ رہا ہے، پاکستان بزنس کونسل

پیداواری شعبہ سکڑ رہا ہے، پاکستان بزنس کونسل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد(آن لائن)پاکستان بزنس کونسل نے فیصلہ ساز اداروں اور پاکستان کے عوام کو خواب غفلت سے بیدار کرنے کے لیے بڑھتی ہوئی درآمدات اور براامدات کے مسلسل گرنے سمیت صنعتی سرگرمیوں میں کمی کے بار ے میں چشم کشا اعدادوشمار پر مبنی تجزیاتی رپورٹ جاری کردی ہے۔پاکستان بزنس کونسل نے کہا ہے کہ مذکورہ رپورٹ نہ صرف پاکستان کے فیصلہ سازوں بلکہ عوام کو بھی غفلت کی نیند سے جھنجھوڑکر اٹھانے کے لیے جاری کی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معیشت موجودہ تجارتی اور مالیاتی خسارے کی متحمل نہیں ہوسکتی، درآمدات کی صورتحال جوں کی توں برقرار ہے، مالی سال2016-17 میں درآمدات کی مالیت 13.63 فیصد کے اضافے سے 55ارب 63 کروڑ ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جس میں مشینری کی درآمد میں 37فیصد، پٹرولیم مصنوعا ت کی درآمد میں 30 فیصد، ایگری کلچر اور دیگر کیمیکلز کی درآمد میں 5فیصداضافہ ہوا۔
فوڈ گروپ کی درآمدات میں 14فیصداضافہ ہوا۔
، دھاتوں کی درآمد میں 6.5 فیصد، ٹرانسپورٹ کی درآمد میں 11.66 فیصد اور متفرق درآمدات میں 13.63فیصد تک اضافہ ہوا، 10 آئٹمز مجموعی درآمدات کا 670 فیصد ہیں۔۔#/s#
*****

مزید :

کامرس -