ہر سرکاری زرعی فارم پر 500 نمائشی اور زیبائشی پودے لگانے کا فیصلہ

ہر سرکاری زرعی فارم پر 500 نمائشی اور زیبائشی پودے لگانے کا فیصلہ

  



لاہور ( این این آئی) محکمہ زراعت پنجاب نے زرعی فارم کو ماڈل فارمز بنانے کیلئے متعلقہ ڈائریکٹرز اور فارمز منیجر کی استعدادر کار بڑھانے کیلئے تربیت شروع کردی ہے ، ا س تربیت کا مقصد فصلوں کی زیادہ سے زیادہ ممکنہ پیداوار کے حصول کو یقینی بنایاجائے اور تمام رقبہ زیر کاشت لایا جائے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ زراعت نے فیصلہ کیا ہے کہ ہر سرکاری زرعی فارم پر 500 نمائشی اور زیبائشی پودے بھی لگائے جائیں گے۔ ان فارمز پر ہائی ویلیو کراپس کاشت کی جائیں گی تاکہ اس علاقے کے کاشتکار بھی ان فارمز کی تقلید کرتے ہوئے اپنی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کر سکیں۔ فارمز کی باؤنڈری پر باڑ کے طورپر کھٹی وغیرہ کے پودے لگائے جا گے ئیں۔ سرکاری فارمز پر جدید نظام آبپاشی کی تنصیب کی جائے تاکہ فلڈ ایریگیشن کی وجہ سے بے جاضائع ہونے والے پانی کو بچایا جاسکے گا۔ سرکاری زرعی فارمز کو ماڈل فارمز میں تبدیل کرنے کیلئے تمام درکار وسائل مہیا کردئیے گئے ہیں لہٰذا فارمز پر فصلوں کی زیادہ سے زیادہ پیداوار کے حصول کو یقینی بنائی جائے گی ۔

مزید : کامرس


loading...