چین میں مختیارانہ اداروں میں شراب کے استعمال کی مکمل پابندی

چین میں مختیارانہ اداروں میں شراب کے استعمال کی مکمل پابندی
چین میں مختیارانہ اداروں میں شراب کے استعمال کی مکمل پابندی

  



بیجنگ (آئی این پی ) چین کے سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ (ایس پی پی ) نے ایک نظرثانی شدہ امتناعی حکم جاری کیا ہے جن میں تمام سطح کے مختیارانہ اداروں سے کہا گیا ہے کہ وہ سرکاری امور کیلئے شراب پر پابندی عائد کردیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پروکیوریٹوریٹس نے کام کرنیوالوں پر سرکاری کانفرنسوں کے دوران اسلحہ لے کر چلنے ، اپنے فرائض کی انجام دہی یا یونیفارم میں ہونے کے دوران شراب پینے کی سختی سے پابندی ہے۔مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ اوقات کار ظہرانے اور مختیارانہ اداروں کے عوامی تاثر یا کیسوں سے متعلق کسی بھی موقع پر بھی شراب پر پابندی ہے۔ایس پی پی نے مختیارانہ اداروں سے کہا ہے کہ اس حکم کی خلاف ورزی کرنیوالوں سے سختی سے نمٹا جائے ۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : بین الاقوامی