انڈر 19کرکٹ ، پاکستان اور آسٹریلیا آخری ون ڈے میں آج آمنے سامنے

انڈر 19کرکٹ ، پاکستان اور آسٹریلیا آخری ون ڈے میں آج آمنے سامنے

  



میلبورن (نیٹ نیوز) آئندہ ماہ شیڈول آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان اور آسٹریلیا کی انڈر 19 ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ایک روزہ میچ آج میلبورن میں کھیلا جائے گا، پاکستان کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، گرین شرٹس نے سیریز کے پہلے میچ میں میزبان آسٹریلیا انڈر 19 ٹیم کو شکست دے کر سیریز میں 1-0کی برتری حاصل کی تھی تاہم دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا، اب دونوں ٹیمیں تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں آج اتوار کو آمنے سامنے ہوں گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...