قومی کرکٹ ٹیم کا نیوزی لینڈکے تاریخی مقامات کا دورہ

قومی کرکٹ ٹیم کا نیوزی لینڈکے تاریخی مقامات کا دورہ

  



آکلینڈ(نیٹ نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے نیوزی لینڈ پہنچتے ہی سیر سپاٹے، کھلاڑیوں نے نیلسن شہر کے تاریخی مقامات کا دورہ کیا اور ٹیم بلڈنگ واک میں بھی حصہ لیا۔پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کھیلنے کے لئے قومی ٹیم نیوزی لینڈ پہنچ گئی ہے۔ نیلسن پہنچتے ہی ہیڈ کوچ مکی آرتھر سمیت تمام کھلاڑیوں نے شہر کے تاریخی مقامات کا دورہ کیا اور ٹیم بلڈنگ واک میں حصہ لیا۔ شاہین آج سے باقاعدہ پریکٹس کا آغاز کریں گے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا مقابلہ 6 جنوری کو نیلسن میں کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...