آسٹریلیا نے آخری ٹیسٹ کیلئے آشٹن ایگر کو طلب کر لیا
میلبورن(نیٹ نیوز)آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف شیڈول پانچویں اور آخری ایشز ٹیسٹ میچ کیلئے لیفٹ آرم سپنر آشٹن ایگر کو ٹیم میں طلب کر لیا، آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان آخری ٹیسٹ 4 جنوری سے سڈنی میں شروع ہو گا۔
اور میزبان ٹیم کو سیریز میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ سڈنی کی وکٹ روایتی طور پر سپنرز کیلئے موزوں ہے اسلئے انہیں اضافی طور پر سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔