دوران ٹریننگ سری لنکن ٹیم کے میوزک سننے پر پابندی عائد

دوران ٹریننگ سری لنکن ٹیم کے میوزک سننے پر پابندی عائد

  



میرپور(نیٹ نیوز)سری لنکا کے نو منتخب ہیڈ کوچ چندیکاہتھورو سنگھے نے تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کے میوزک سننے پر پابندی عائد کردی۔ چندیکا ہتھوروسنگھے کا کہنا ہے کہ پہلے ٹریننگ سیشن میں کھلاڑیوں پر واضح کر دیا کہ اگر انہیں موسیقی سننا ہے تو اپنے گھر چلے جائیں۔ ذرائع کے مطابق وہ سلیکشن معاملات میں بھی مکمل اختیارات کا مطالبہ کرچکے ہیں۔ چندیکاہتھورو سنگھے نے اپنے کرکٹ کیریئر کے اختتام پر بطور کوچ کام کرنا شروع کیا اور بنگلہ دیش کی کوچنگ کے دوران وہ اسے رینکنگ میں نئی بلندیوں پر لے گئے ۔

2017میں سر ی لنکن ٹیم نے مجموعی طور پر 57انٹر نیشنل میچز میں سے محض 14میں کامیابی حاصل کی جب کہ 40میں اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...