سمتھ کی سنچری ، آسڑیلیا اور انگلینڈ کے مابین میلبورن ٹیسٹ ڈرا

سمتھ کی سنچری ، آسڑیلیا اور انگلینڈ کے مابین میلبورن ٹیسٹ ڈرا

  



 میلبورن (نیٹ نیوز) آسٹریلیا اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ایشز ٹیسٹ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہو گیا، کینگروز نے میچ کے پانچویں اور آخری روز اپنی دوسری اننگز 263 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کی تاہم انگلینڈ کو دوسری اننگز شروع کرنے کا موقع ہی نہ مل سکا اسطرح میچ ڈرا ہو گیا، کینگروز کو پانچ میچوں کی سیریز میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، کپتان سٹیون سمتھ نے ایک مرتبہ ڈٹ کر انگلش باؤلرز کا مقابلہ کیا اور شاندار سنچری سکور کی، سمتھ 102 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، ڈیوڈ وارنر نے بھی عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور 86 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے، ایلسٹرکک کو شاندار ڈبل سنچری بنانے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔ ہفتے کو باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز آسٹریلوی ٹیم نے 103 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ پر دوسری ادھوری اننگز دوبارہ شروع کی تو وارنر 40 اور سمتھ 25 رنز پر کھیل رہے تھے، دونوں نے تیسری وکٹ میں 107 قیمتی رنز جوڑ کر حریف ٹیم کی پہلی اننگز کا خسارہ بھی ختم کیا، یہاں پر وارنر86 رنز بناکرآؤٹ ہوگئے۔ شان مارش صرف 4 رنز بنا کر براڈ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے، اس موقع پر سمتھ نے سنچری مکمل کرنے کے بعد 263 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ڈیکلیئر کرنے کا اعلان کیا۔ اینڈرسن، براڈ، ووکس اور روٹ نے ایک، ایک وکٹ لی، انگلینڈ کو دوسری اننگز کھیلنے کا موقع نہ مل سکا اسطرح میچ ڈرا ہو گیا۔دوسری جانب آسٹریلوی ٹیم کے کپتان اور سٹار بلے باز سٹیون سمتھ عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عظمت کی بلندیوں کی جانب گامزن ہیں، وہ 79 برس بعد انگلینڈ کے خلاف ایشز سیریز میں تین سنچریاں بنانے والے پہلے آسٹریلوی کپتان بن گئے ہیں، بطور کپتان تیز ترین 15 سنچریاں بنا کر پہلے آسٹریلوی کرکٹر کا اعزاز بھی پا لیا، دو مرتبہ کیلنڈر ایئر میں 6 یا زائد سنچریاں بنانے والے نہ صرف آسٹریلیا بلکہ دنیا کے دوسرے بلے باز ہیں، ہوم ٹیسٹ میچز میں 3 ہزار رنز بھی مکمل کر لئے، سمتھ نے انگلینڈ کے خلاف چوتھے ایشز ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں ناقابل شکست سنچری بنا کر کارنامہ انجام دیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...