رافیل نڈال فٹنس مسائل کے باعث برسبین انٹرنیشنل سے باہر

رافیل نڈال فٹنس مسائل کے باعث برسبین انٹرنیشنل سے باہر
 رافیل نڈال فٹنس مسائل کے باعث برسبین انٹرنیشنل سے باہر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میڈرڈ (نیٹ نیوز)شہرہ آفاق ہسپانوی ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک رافیل نڈال فٹنس مسائل کے باعث برسبین انٹرنیشنل ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے میڈیا ر پورٹ کے مطابق 31سالہ نڈال گھٹنے کی انجری میں مبتلا ہیں اور اسی وجہ سے انہوں نے پہلے ہی رواں ہفتے موبادلہ ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ سے بھی دستبرداری اختیار کی تھی اور اب انہوں نے برسبین انٹرنیشنل ایونٹ میں بھی حصہ نہ لینے کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ رواں سال طویل سیزن کھیلنے کے بعد اور گھٹنے کے سو فیصد ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے میں ابھی کھیلنے کیلئے مکمل طور پر تیار نہیں اس لئے برسبین ٹینس سے دستبرداری اختیار کی ہے تاہم میں آسٹریلین اوپن میں بھرپور شرکت کیلئے پر جوش ہوں۔
، میری کوشش ہو گی کہ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے مزید ٹائٹلز اپنے نام کروں۔