موئسز ہنرکس نے بگ بیش لیگ سے بریک لے لی

موئسز ہنرکس نے بگ بیش لیگ سے بریک لے لی
 موئسز ہنرکس نے بگ بیش لیگ سے بریک لے لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سڈنی (نیٹ نیوز) سڈنی سکسرز ٹیم کے کپتان موئسز ہنرکس نے رواں بگ بیش ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ سے بریک لے گی۔ فاسٹ باؤلنگ آل راؤنڈر سیزن کے ابتدائی دو میچز میں سکسرز کی قیادت کی تاہم بیماری کے باعث وہ تیسرے میچ میں ٹیم کی نمائندگی نہیں کر سکے تھے اور اب انہوں نے غیرمعینہ مدت کیلئے ایونٹ سے بریک لے لی ہے۔ سڈنی سکسرز کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ہنرکس نے ذاتی وجوہات کی بناء پر لیگ سے بریک لی ہے جب وہ مکمل طور پر کھیلنے کیلئے تیار ہوں گے تو دوبارہ ایونٹ میں کم بیک کریں گے تاہم اس وقت ہم ان کی لیگ میں واپسی کی تاریخ کا تعین نہیں کر سکتے۔ ہنرکس کی عدم موجودگی سکسرز کیلئے بڑا دھچکا ہے کیونکہ سکسرز کو ابتدائی تینوں میچز میں شکستوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔