ا یمرٹس ایئر لائن کی اہلخانہ کوروکنے پر شیکھر دھون سے معذرت

ا یمرٹس ایئر لائن کی اہلخانہ کوروکنے پر شیکھر دھون سے معذرت
 ا یمرٹس ایئر لائن کی اہلخانہ کوروکنے پر شیکھر دھون سے معذرت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(نیٹ نیوز)ایمرٹس ایئر لائن نے بھارتی ٹیم کے اوپننگ بلے باز شیکھر دھون کی اہلیہ اور بچوں کو دبئی سے جنوبی افریقہ جانے والی پرواز پر بیٹھنے سے رو کنے پرمعذرت کرلی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایمرٹس ایئر لائن نے ان کی اہلیہ اور بچوں کو جہاز میں سوار ہونے سے روک دیا کیوں کہ وہ اپنے بچوں کا برتھ سر ٹیفکیٹ پیش نہیں کرسکے تھے ، اس واقعے پر شیکھر دھون سے معذرت کرتے ہوئے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ وہ اس واقعے پر ان سے معذرت خواہ ہیں لیکن وہ صرف جنوبی افریقی حکومت کی جانب سے بنائے گئے نئے قوانین کی پاسداری کررہے تھے جس کے تحت اگر کوئی مسافر18سال سے کم عمر بچے کے ساتھ سفر کررہا ہو تو اسے اس بچے کے والد یا والدہ یا گارڈین ہونے کا سرٹیفکیٹ دینا پڑتا ہے ۔