سلمان ارشاد پی ایس ایل کھلانے پر لاہورقلندرز کے شکر گزار

سلمان ارشاد پی ایس ایل کھلانے پر لاہورقلندرز کے شکر گزار
 سلمان ارشاد پی ایس ایل کھلانے پر لاہورقلندرز کے شکر گزار

  



لاہور(سپورٹس رپورٹر) لاہور قلندرز کے سکواڈ کا حصہ بننے والی کشمیری فاسٹ بالر سلمان ارشاد پاکستان سپر لیگ کھیلنے کا موقع دیئے جانے پر پی ایس ایل کی تیسری مہنگی ترین فرنچائز کے شکر گزار ہیں ۔ سلمان ارشادسے آسٹریلوی کرکٹ کلب ہاکسبری سی سی نے ان سے بقیہ سیزن کیلئے معاہدہ کرلیا ۔22سالہ سلمان ارشاد اب پاکستان سپر لیگ میں عمدہ کاکردگی کا مظاہرہ کرکے قومی ٹیم میں جگہ بنانے کے لیے پر عزم ہیں ۔ایک ویڈیو پیغام میں سلمان ارشاد کاکہنا تھا کہ وہ پی ایس ایل تھری کے لیے لاہور قلندرز کے سکواڈ میں شمولیت پر انتہائی خوش ہیں ، ان کے پاس اپنی خوشی کو بیان کرنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں ، یہ ان کی زندگی کا سب سے بہترین دن ہے ۔سلمان ارشاد کا کہنا تھا کہ انہیں کشمیر کے ہر علاقے سے فون کالز آرہی ہیں اور بتایا جارہا ہے کہ سب ان کے لیے دعا گو ہیں۔

،وہ لاہور قلندرز اور عاقب جاوید کے شکر گزار ہیں جنہوں نے انہیں اتنے بڑے پلیٹ فارم پر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا چانس دیا ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...