2017، پاکستان کے 5کھلاڑی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوئے

2017، پاکستان کے 5کھلاڑی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوئے
2017، پاکستان کے 5کھلاڑی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوئے

  



 لاہور (نیٹ نیوز)رواں سال پاکستان کے شاہد آفریدی ،سعید اجمل ،عبدالرزاق،مصباح اور یونس قومی ٹیم سے دور ہوگئے ۔ سعید اجمل 14 اکتوبر 1977ء کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے اپنے کرئیر کا آغاز تیس برس کی عمر میں کیا۔ سنہ 2014ء میں آئی سی سی نے سعید اجمل کے باؤلنگ کے انداز پر پابندی عائد کر دی تھی۔ اس پابندی کے بعد ان کا کیریئر زوال پذیر ہونا شروع ہو گیا۔ سعید اجمل نے 13 نومبر 2017ء کو انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔شاہد خان آفریدی کا شمار پاکستان کے بہترین آل راؤنڈرز میں ہوتا ہے۔ آفریدی 1 مارچ 1980میں خیبر ایجنسی میں پیداہوئے تھے۔ 1996ء میں آفریدی نے کرکٹ کی دنیا میں قدم رکھا ۔شاہد آفریدی نے 2010ء میں ٹیسٹ کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا تھا۔ 2015ء کے ورلڈکپ کے بعد انہوں نے ایک روزہ کرکٹ سے بھی کنارہ کشی اختیار کر لی تھی۔ اس کے بعد وہ صرف ٹی 20 کرکٹ کھیل رہے تھے جس سے وہ اس سال مستعفی ہوگئے۔مصباح الحق کا پورا نام مصباح الحق نیازی ہے۔ 28 مئی 1974ء کو پنجاب کے ایک قصبے میانوالی میں پیدا ہوئے تھے۔ مصباح نے اپنے کرکٹ کے کیرئیر کا آغاز 8 مارچ 2001ء کو نیوزی لینڈ کے ساتھ ٹیسٹ میچ سے کیا۔ ان کا شمار پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بہترین کپتانوں میں ہوتا ہے۔ یونس خان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا۔یونس خان کی قیادت میں پاکستانی کرکٹ ٹیم نے 2009 میں ٹی ٹونٹی کا عالمی کپ جیتا۔ یہ 1992ء کے ورلڈ کپ کے بعد پاکستان کے لیے دوسرا بڑا اعزاز تھا۔ عبدالرزاق 2 دسمبر 1979ء کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ یکم نومبر 1996ء کو انہوں نے سترہ سال کی عمر میں قذافی اسٹیڈیم میں اپنا پہلا ایک روزہ میچ کھیلا۔عبد الرزاق نے 2 جون 2017ء کو کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...