سریناولیمزکوٹینس کورٹ میں واپسی کے بعدنمائشی میچ میں شکست

سریناولیمزکوٹینس کورٹ میں واپسی کے بعدنمائشی میچ میں شکست

  



ابوظہبی(نیٹ نیوز)امریکی ٹینس سٹار سریناولیمزکونمائشی ٹینس میچ میں جیلینا اوسٹپنکونے شکست سے دوچار کردیا۔بچی کی پیدائش کے بعد ٹینس کورٹ میں واپسی کرنیوالی سریناولیمزدونوں سیٹس 6-2 اور 6-3سے ہار گئیں۔مبادلہ ورلڈ چیمپئین شپ میں شریک فرنچ اوپن چیمپئین لٹویاکی جیلینا نے آسان مقابلے میں سریناکو چت کرلیا۔36سالہ امریکی کھلاڑی سرینا ولیمز نے آخری مرتبہ جنوری 2017میں آسٹریلین اوپن کاٹائٹل اپنے نام کیا تھا اس کے بعد بچی کی پیدائش کے باعث ٹینس کورٹ سے دور ہوگئیں تھیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...