بگ بیش ، شاداب کی جگہ یاسر شاہ نے برسبین ہیٹ جوائن کرلی

بگ بیش ، شاداب کی جگہ یاسر شاہ نے برسبین ہیٹ جوائن کرلی

  



برسبین(نیٹ نیوز)آسٹریلوی بگ بیش لیگ کی فرنچائز برسبین ہیٹ نے نوجوان پاکستانی لیگ سپنر شاداب خان کے جانے کے بعد ایک اور پاکستانی لیگ سپنر کو ٹیم میں شامل کرنے پر غور شروع کردیا ہے ۔ شاداب خان برسبین ہیٹ کیلئے 3ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے کے بعد نیوزی لینڈ کیلئے روانہ ہوچکے ہیں جس کے بعد ان کی جگہ ایک اور پاکستانی لیگ سپنر یاسر شاہ نے ٹیم کو جوائن کرلیا ہے ۔شاداب خان نے برسبین ہیٹ کیلئے 3میچز میں 85رنز کے عوض6شکار کیے اور اس دوران ان کا اکانومی ریٹ7.08رہا۔31سالہ یاسر شاہ اب تک 28ٹیسٹ میچز میں 165 شکار کرچکے ہیں تاہم ان کا آخری دورہ آسٹریلیا یادگار نہیں رہا تھا جہاں انہوں نے 3ٹیسٹ میچز میں 84کی بھاری اوسط سے 8وکٹیں لی تھیں۔برسبین ہیٹ اب لیگ میں اتوار کو ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کا سامنا کرے گی ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی