رکنی قومی جونیئر سکوائش ٹیم برطانیہ روانہ ہوگئی

رکنی قومی جونیئر سکوائش ٹیم برطانیہ روانہ ہوگئی

  



اسلام آباد(آن لائن)9رکنی جونیر سکوائش ٹیم گزشتہ روز برطانیہ روانہ ہوگئی ہے جہاں وہ 3جنوری سے شروع ہونے والی برٹش جونئیر سکوائش چیمئن شپ 2018میں شرکت کرے گی۔ آٹھ رکنی ٹیم میں گروپ کیپٹن طاہر سلطان بطور منیجر ، اور فضل شاہ بطور کوچ شامل ہیں ۔ کھلاڑیوں میں انڈر19 کے منصور زمان ، ذیشان زیب اور عبدالمالک انڈڑ 17کے عزیر شوکت ، انڈر 15کے اسد اللہ خان جبکہ انڈر 13کے محمد حمزہ خان اور محمد عماد شامل ہیں۔ جو نےئر ٹیم نومبر سے مصنجف سکوائش کمپلیکس میں تربیت حاصل کررہی ہے ۔ ان نئے اور جونےئر کھلاڑیوں سے بہت ساری توقعات وابستہ ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...