لاہور سپارٹنز نے گولڈن ایگلز کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا

لاہور سپارٹنز نے گولڈن ایگلز کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سپورٹس رپورٹر)19 واں نیشنل سینئرز کرکٹ کپ ،لاہور سپارٹنز نے گولڈن ایگلز کو8 وکٹوں سے ہراکر اپ سیٹ کر دیا۔ گولڈن ایگلز نے مقررہ 30 اوورز میں 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر 206 رنز بنائے۔ زبیر بٹ نے 50، شاہد انور 33، رضوان اسلم 18، محمد شہباز 15 اور محمد سعید نے 53 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔ لاہور سپارٹنز کی طرف سے حافظ وسیم نے 3/31 اور شیخ طاہر نے 2/14 وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں لاہور سپارٹنز نے 2 کھلاڑیوں کے نقصان پر مطلوبہ سکور پورا کرلیا۔ زاہد اقبال نے 86 رنز ناٹ آؤٹ بنائے جبکہ مدثر راٹھور نے 64 رنز بنائے۔