ترک ڈراموں کا دنیا بھرکے چینلز پر دکھایا جانا ہمارے لئے قابل فخرہے:ابراہیم ایرن

ترک ڈراموں کا دنیا بھرکے چینلز پر دکھایا جانا ہمارے لئے قابل فخرہے:ابراہیم ...
ترک ڈراموں کا دنیا بھرکے چینلز پر دکھایا جانا ہمارے لئے قابل فخرہے:ابراہیم ایرن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

انقرہ(آن لائن)ترکی کے ریڈیو اور ٹی وی کے ڈراموں کے ڈائریکٹر جنرل ابراہیم ایرن نے کہا ہے کہ ترک ڈراموں کا دنیا بھر کے چینلز پر دکھایا جا نا ہمارے لیے باعث فخر ہے۔
ترک خبررساں ادارے کے مطابق ابراہیم ایرن کا کہناتھا کہ ترک ڈراموں خاص کر دیریلی ایرطغرل اور بچوں کے پروگراموں میں دلچسپی کی وجہ سے ان کی ریکارڈ فروخت رہی ہے جبکہ گزشتہ برس ترکی کے تیارکردہ ڈراموں سمیت متعدد پروگراموں کی فروخت سے 70 ملین لیرے آمدنی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت مشرق وسطی ، شمالی افریقا،بلقان،مشرق بعید اور لاطینی امریکہ کے 100 سے زائد ممالک میں ترک ڈرامے اور بچوں کے پروگرام دکھائے جا رہے ہیں، ہمارا ہدف زیادہ سے زیادہ ممالک میں ترک ڈراموں کو فروخت کرنا اور انھیں ترکی کی ثقافت سے متعارف کروانا ہے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں