بگ بیش لیگ ، سڈنی تھنڈر نے ہوبارٹ ہرکنز کو 57رنز سے ہرادیا

بگ بیش لیگ ، سڈنی تھنڈر نے ہوبارٹ ہرکنز کو 57رنز سے ہرادیا

  



لنکسٹن(نیٹ نیوز)بگ بیش لیگ میں سڈنی تھنڈر نے ہوبارٹ ہرکنز کو 57رنز سے ہرادیا۔سڈنی کی ٹیم نے پہلے کھیل کر مقررہ 20اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 166رنز بنائے۔جوز بٹلر41گیندوں پر 5چوکوں اور 4چھکوں کی مدد سے 67رنز بناکر نمایاں رہے۔شین واٹسن نے 41اور گرگوسن نے 24رنز بنائے۔ہوبارٹ کی جانب سے روز نے 2اورایک کھلاڑی آرچر نے آؤٹ کیا۔جواب میں ہوبارٹ کی ٹیم کھیل کے آخری اوور میں 109رنز پرڈھیرہوگئی۔ڈولان 34رنزکیساتھ ٹاپ سکورر رہے ۔آرچرنے 25رنز بنائے۔سڈنی کی جانب سے گرین، سندھو، میکلگن،نائراور فواد احمد نے 2,2وکٹیں حاسل کیں۔جوز بٹلرمیچ کے بہترین کھلاڑی قرارپائے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...