حکمران ملک کو نقصان پہنچانے کے لئے کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے :ڈاکٹر یاسمین راشد

حکمران ملک کو نقصان پہنچانے کے لئے کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے :ڈاکٹر ...
حکمران ملک کو نقصان پہنچانے کے لئے کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے :ڈاکٹر یاسمین راشد

  



لاہور (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی مرکز ی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ حکمران ملک کو نقصان پہنچانے کے لئے کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے ، نواز شریف کی چوری رنگے ہاتھوں پکڑی جا چکی ہے اور اب انکا سیاسی مستقبل تاریک ہو چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں یاسمین راشد کا کہناتھا کہ ادارو ں کو مضبوط بنانے کے بجائے کمزور کیا ہے اور غریب عوام کی خدمت کرنے کے بجائے صرف اپنی تجوریاں بھری ہے ، ملک کا حکمرانوں نے دیوالیہ نکال کر رکھ دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز کے ذمہ دار موجودہ حکمران ہے ،بھارت سے دوستی کی پینگیں بڑھانے والے نواز شریف نے ملکی سلامتی کو داؤ پر لگا دیا ہے ، بھارتی ایجنٹ بار بار کہہ رہا ہے کہ میں دہشت گرد ہوں اور میں نے پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیاں کی ہے لیکن نواز شریف نے آج تک بھارتی ایجنٹ کا نام تک نہیں لیا ۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور