شالیمار تھیٹر میں نئے سٹیج ڈرامہ’’جانو سن ذرا‘‘کا آغاز

شالیمار تھیٹر میں نئے سٹیج ڈرامہ’’جانو سن ذرا‘‘کا آغاز

  



لاہور( فلم رپورٹر ) شالیمار تھیٹر میں نئے سٹیج ڈرامہ’’جانو سن ذرا‘‘کا آغاز ہوگیاہے اس ڈرامہ کے پروڈیوسر ملک طارق اور رائٹر ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک ہیں۔سٹیج ڈرامہ’’جانو سن ذرا‘‘کے نمایاں فنکاروں میں آفرین پری،ہما علی،سونم خان،شیلا چوہدری،عقیل حیدر،اسد مکھڑا،وسیم پنوں،وقاص کیدو ،مختار چن،شہزاد شوکی اور طوطی مراد شامل ہیں۔’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر اجمل ملک نے بتایا کہ میں نے اور میرے پروڈیوسر نے معیار کے معاملہ میں کبھی سمجھوتہ نہیں کیا ہے یہی وجہ ہے کہ ہمارے تھیٹر میں پیش کئے جانے والے ڈرامے زبردست کامیابی سے ہمکنار ہوتے ہیں۔اس ڈرامے کے لئے پرفارمرز نے نئے ڈانس آئٹم تیار کئے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ نئے سیٹ بھی لگائے گئے ہیں۔

مزید : کلچر


loading...