فلم’’ پرچی‘‘ کی کاسٹ کی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات
لاہور(فلم رپورٹر)فلم’’ پرچی‘‘ کی کاسٹ نے وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سے اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ میں ملاقات کی، حریم فاروق، علی رحمان، عثمان مختار، عمران رضا کاظمی اور دیگر فلم کاسٹ نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو فلم دیکھنے کی دعوت دی۔ فلم’’پرچی‘‘ 5جنوری کو پاکستان اور 12جنوری کو امریکہ اور کینیڈا میں ریلیز کی جائے گی۔