رگبی کی کوچنگ کے بہانے بھارت سے فرانس جانے والے 23بھارتی بچے لاپتہ

رگبی کی کوچنگ کے بہانے بھارت سے فرانس جانے والے 23بھارتی بچے لاپتہ
رگبی کی کوچنگ کے بہانے بھارت سے فرانس جانے والے 23بھارتی بچے لاپتہ

  



نئی دہلی(صباح نیوز) بھارت سے فرانس میں رگبی کی تربیت کے لیے غیر قانونی طور پر لے جائے جانے والے 23 بچے فرانس میں لاپتہ ہو گئے ہیں۔

بھارت ایجنسی سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی ) کے حکام نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ تمام بچے بھارتی علاقے کپور تھلہ کے علاقائی سکول سے لے جائے گئے۔ فرید آباد کے ٹریول ایجنٹ نے سکول سے 25 بچوں کو فرانس بجھوانے کا پروگرام بنایا اور اس خاطر ان کے والدین سے 25 سے 30 لاکھ روپے فی کس لیئے۔ تاہم فرانس پہنچنے کے بعد ان بچوں میں سے 23 بچے غائب ہوگئے۔ فرانس جانے والے بچوں کی عمریں 13 سے 18 سال بتائی جا رہی ہیں۔بھارتی ایجنسی اس سارے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : کھیل