گلوکار ایڈ شیرن سال 2017 میں مقبولیت میں نمبر ون

گلوکار ایڈ شیرن سال 2017 میں مقبولیت میں نمبر ون
 گلوکار ایڈ شیرن سال 2017 میں مقبولیت میں نمبر ون

  



لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) مغرب میں سال دو ہزار سترہ کے مقبول ترین گلوکار برطانیہ کے ایڈ شیرن رہے، آن لائن ان کے گانے چھ ارب سے زائد بار سنے گئے، آن لائن میوزک سائٹ سپوٹی فائی نے سال دو ہزار سترہ کے پانچ مقبول ترین گانوں کی فہرست جاری کی ہے۔برطانوی گلوکار ایڈ شیرن دنیائے موسیقی پر چھائے رہے، ان کے گانے چھ ارب تیس کروڑ بار سٹریم کئے گئے۔ شیرن کا گانا شیپ آف یو سب سے زیادہ ایک ارب چالیس کروڑ بار سنا گیا۔پورٹو ریکو کے گلوکار لوئی فونسی کا ہسپانوی زبان میں گایا گانا دیسپاسیتو دوسرے نمبر پر رہا، دی چین سموکر اور کولڈ پلے کا سم تھنگ جسٹ لائین دس سال کا چوتھا مقبول ترین گانا رہا،۔

امریکا کے ڈی جے خالد کا آئی ایم دا ون پانچویں نمبر پر رہا۔

مزید : کلچر


loading...