انسان میں جیت کا جذبہ ہو تو وہ منزل پا ہی لیتا ہے: عائشہ

انسان میں جیت کا جذبہ ہو تو وہ منزل پا ہی لیتا ہے: عائشہ
 انسان میں جیت کا جذبہ ہو تو وہ منزل پا ہی لیتا ہے: عائشہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل عائشہ نے کہا ہے کہ میں اپنی منزل کی جانب محو سفر ہوں میں نے موجودہ مقام اپنی محنت اور لگن سے حاصل کیا ہے جسے بر قرار رکھنے کیلئے ہر وقت کوشاں رہتی ہوںیہ بات سچ ہے کہ انسان میں جذبہ ہو تو وہ اپنی منزل پا ہی لیتا ہے ۔کسی بھی شخص کی کامیاب زندگی میں خوبصورتی اور صلاحیتوں کابڑا عمل دخل ہوتا ہے جسے بر قرار رکھنے کیلئے ہر وقت کوشاں رہتی ہوں ۔ ایک سوال کے جواب میں عائشہ نے کہا کہ اس سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ خوبصورت چہرہ خدا کا تحفہ ہوتا ہے لیکن کامیابی کیلئے صلاحیتوں کا ہونا بھی نا گزیر ہے ۔ میرے نزدیک ہر انسان ہی خوبصورت ہوتا ہے لیکن صلاحیتوں کے اعتبار سے مختلف کیٹگریز ہیں ۔

مزید :

کلچر -