احسن خان اور نیلم منیرخان کی فلم’’چھپن چھپائی‘‘ چھا گئی

احسن خان اور نیلم منیرخان کی فلم’’چھپن چھپائی‘‘ چھا گئی
 احسن خان اور نیلم منیرخان کی فلم’’چھپن چھپائی‘‘ چھا گئی

  



لاہور(فلم رپورٹر)احسن خان اور نیلم منیرخان کے مرکزی کرداروں پر مشتمل فلم’’چھپن چھپائی‘‘ چھا گئی فلم دیکھنے والوں کی زبان پر فلم کی تعریف ہے عوام کا کہنا ہے کہ یہ ایک مکمل فلم ہے جس میں ہر وہ چیز ہے جو کسی بھی فلم کی کامیابی کے لئے ضروری ہوتی ہے۔ احسن خان اور نیلم منیر سمیت فلم کی دیگرکاسٹ نے بہت عمدہ پر فارمنس دی۔ نیلم منیر جن کی پہلی فلم تھی ،بڑی عمدہ دھماکے دارکردار نبھاتی ہو ئی نظر آئیں اور انہوں نے ثابت کیا کہ وہ ٹی وی ہی نہیں بلکہ فلم میں بھی بہترین کام کرسکتی ہیں اور جہاں تک بعد احسن خان کی وہ پہلے ہی بڑی سکرین کے حقیقی ہیرو ہیں۔ احسن خان جوکہ سلور اسکرین پرتین سال بعد نظرآے جن کا کردار فلم میں بہت دلچسپ تھا۔اس کے ساتھ علی رضوی جو کے ناپا کے طالب علم رہ چکے انکی بھی بہترین اداکاری کی لوگوں نے داد دی۔’’چھپن چھپائی‘‘ جو کہ ایک رومانٹک ،کامیڈی تھرلرفلم ہے جس کے ڈا ٰئریکٹر محسن علی اور پروڈیو سر زید شیخ اور رے خان (ہوزو پروڈکشن) کی انتھک محنت اور کوششوں کے بعد ممکن ہوئی۔ رابی احمد اورعدنان ڈھول (سوچ بینڈ)کے ممبر نے بہترین میوزک سے اس فلم میں چار چاند لگادیئے۔فلم پانچ دوستوں پر بنائی گئی ہے جو کہ پیسہ کمانے کے مختلف طریقے نکالتے ہیں اور ایک وزیرکے بیٹے کواغوا کرکے پر یشانی میں پھنس جاتے ہیں۔اس فلم کو پاکستان بھر میں ہم فلمز اور ایور ریڈی فلمزکی جانب سے نمائش کے لئے پیش کیاگیا۔

مزید : کلچر


loading...