پاکستان کی ترقی کاکوئی موقع ضائع نہیں کرنا چاہیے،ہانی بلوچ

پاکستان کی ترقی کاکوئی موقع ضائع نہیں کرنا چاہیے،ہانی بلوچ
 پاکستان کی ترقی کاکوئی موقع ضائع نہیں کرنا چاہیے،ہانی بلوچ

  



لاہور(فلم رپورٹر ) سینئر اداکارہ ہانی بلوچ نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں جب عوام مختلف مسائل کی وجہ سے ڈپریشن کا شکار ہیں حکومت کو تفریحی کے مواقع پیدا کرنے کیلئے اقدامات اٹھانے چاہئیں ‘ اس طرح کے پروگراموں جہاں پر لوگوں کو مل بیٹھنے کا موقع ملتا ہے اس سے قوم کو مزید مضبوط بنانے میں بھی مدد ملتی ہے ۔میری دعا ہے کہ نیا سال ہم سب کے لئے خوشیاں لے کر آئے اور ہمارے ملک میں امن اور خوشحالی ہو۔ہانی بلوچ نے کہا کہ میں تو ہمیشہ یہی کہتی ہوں کہ پاکستان ہے تو ہم سب ہیں ، اس لئے سب کو اس کے بارے میں سوچنا چاہیے اور اسکی ترقی اور خوشحالی کے لئے ہاتھ آنے والا کوئی موقع ضائع نہیں کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم انفرادی طور پر اپنے ملک کی ترقی و خوشحالی کے بارے میں سوچنا شروع کر دیں گے تو یہ اجتماعی سوچ بھی بن جائے گی ۔

مزید : کلچر


loading...