فنِ اداکاری میں ملک و ملت کا نام روشن کروں گی،رابعہ سندس

فنِ اداکاری میں ملک و ملت کا نام روشن کروں گی،رابعہ سندس
 فنِ اداکاری میں ملک و ملت کا نام روشن کروں گی،رابعہ سندس

  



لاہور (فلم رپورٹر)پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے۔ ٹیکنالوجی کے فقدان کے باعث شوبز انڈسٹری زبوں حالی کا شکار ہے۔ جدید دنیا کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے کے لئے پاکستان کی شوبز انڈسٹری کو سنجیدگی سے سوچنا ہو گا۔ اِن خیالات کا اظہار اُبھرتی ہوئی اداکارہ اور ماڈل گرل رابعہ سندس نے کیا۔ اداکارہ نے کہا کہ وہ فنِ اداکاری میں ملک و ملت کا نام روشن کرنے کا عزم رکھتی ہیں۔ اُردو زبان کے ڈراموں سے معاشرتی المیوں کو اُجاگر کیا جا سکتا ہے۔ پاکستان کے ڈرامے دنیا بھر میں مقبول ہو سکتے ہیں اگر شوبز انڈسٹری سے وابستہ لوگ اور وزارت ثقافت جدید دور کی ضروریات کے پیش نظر مناسب حکمت عملی اپنائیں تا کہ دنیا میں پاکستان شعبہ ثقافت میں اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر سکے۔

انہوں نے بتایاکہ ایک وقت تھا کہ بھارت میں پاکستانی ڈرامے غیر معمولی شوق سے دیکھے جایا کرتے تھے مگر اب دیگر غیر ملکی ڈراموں نے پاکستانی ناظرین اور سامعین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر الی ہے۔ یہ ایک تشویشناک صورتحال ہے۔ قومیں اور ریاستیں اپنی ثقافت سے پہچانی جاتی ہیں لہٰذا پاکستانی ثقافت کو طشت ازبام کرنے کے لئے نئے ٹیلنٹ کی صلاحیتوں سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے اُس کی حوصلہ افزائی کرنا ہو گی۔

مزید : کلچر


loading...