قائد اعظم بین الصوبائی گیمز 2017ء شائقین کی دلچسپی دیدنی تھی

قائد اعظم بین الصوبائی گیمز 2017ء شائقین کی دلچسپی دیدنی تھی

  



پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیراہتمام قائد اعظم بین الصوبائی گیمزکے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے۔ گیمز میں ملک بھر سے آٹھ ٹیموں نے شرکت کی جن میں پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان ، آزاد کشمیر، فاٹا اور اسلام آباد کی ٹیمیں شامل تھیں کھیلوں کے 19 مقابلوں میں اتھلیٹکس، بیڈمنٹن، فٹ بال، ہاکی، جوڈو، کراٹے، نیٹ بال، سکواش، ٹیبل ٹینس، تائیکوانڈو، ٹینس، والی بال، بیس بال، باکسنگ، سرکل کبڈی، سنوکر، ویٹ لفٹنگ، ریسلنگ اور ووشو شامل ہیں ان کھیلوں کے مقابلوں میں آٹھ ٹیموں کے مرد اور خواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا جن میں میں پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا، اسلام آباد، فاٹا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان شامل ہیں۔ دوسرے قائد اعظم بین الصوبائی گیمز میں خیبرپختونخوا نے ویمنز ٹیم سکوائش ایونٹ میں سونے کا تمغہ جیت لیا، فاتح ٹیم نے فیصلہ کن معرکے میں پنجاب کو شکست فاش سے دوچار کیا۔ ویمنز ٹیم سکوائش ایونٹ کے فائنل میں خیبرپختونخوا کی کھلاڑیوں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پنجاب کی ٹیم کو 3-0 سے ہرا کر سونے کا تمغہ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ خیبرپختونخوا کی لائبہ اعجاز اس سے قبل رواں قائد اعظم گیمز میں سکوائش ایونٹ میں ویمنز سنگل ٹائٹل بھی اپنے نام کیا تھا۔جبکہ پنجاب نے بیس بال ایونٹ میں سونے کا تمغہ اپنے نام کر لیا، فاتح ٹیم نے فیصلہ کن معرکے میں فاٹا کو شکست دی، خیبرپختونخوا نے سندھ کو ہرا کر کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ایتھلیٹکس ایونٹ پنجاب نے مینز اینڈ ویمنز ایونٹس میں مجموعی طور پر 18 سونے کے تمغے جیت کر پہلی پوزیشن حاصل کی، سندھ کی ٹیم 6 سونے کے تمغے جیت کر دوسرے اور بلوچستان 5 سونے کے تمغے جیت کر تیسرے نمبر پر رہا۔پنجاب کی مینز اینڈ ویمنز ایتھلیٹس مختلف ایونٹس میں چھائی رہیں اور انہوں نے مجموعی طور پر 18 سونے کے تمغے جیت کر اپنے صوبے کو ایتھلیٹکس ایونٹس میں پہلی پوزیشن دلوائی، پنجاب نے مینز ایتھلیٹکس ایونٹ میں 6 سونے، 6 چاندی اور 6 کانسی جبکہ ویمنز ایونٹس میں 12 سونے، 10 چاندی اور 2 کانسی کے تمغے جیت کر مجموعی طور پر 42 تمغوں کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی، سندھ نے مینز ایونٹ میں 4 سونے، 2 چاندی اور 1 کانسی، ویمنز ایونٹس میں 2 سونے، 2 چاندی اور 5 کانسی کے تمغے جیت کر مجموعی طور پر 16 تمغوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، بلوچستان نے مینز ایونٹ میں 5 سونے، 3 چاندی اور 3 کانسی، ویمنز ایونٹس میں 2 چاندی اور 4 کانسی کے تمغے جیت کر تیسرے نمبر پر رہا، خیبرپختونخوا نے مینز ایونٹ میں 2 سونے، 3 چاندی اور 4 کانسی کے تمغے جیتے، ویمنز ایونٹ میں کوئی تمغہ نہ جیت سکا، اسلام آباد نے مینز ایونٹ میں ایک چاندی اور ویمنز ایونٹ میں ایک کانسی کا تمغہ جیتا، آزاد جموں و کشمیر نے مینز ایونٹ میں ایک چاندی اور ایک کانسی، ویمنز ایونٹ میں ایک کانسی کا تمغہ جیتا، فاٹا نے مینز ایونٹ میں ایک چاندی اور دو کانسی کے تمغے جیتے، ویمنز ایونٹ میں تمغہ جیتنے میں ناکام رہا، گلگت بلتستان کی ٹیم مینز ایونٹ میں تو کوئی تمغہ نہ جیت سکی البتہ ویمنز ایونٹ میں ایک کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔سیکر ٹری سپورٹس پنجاب نے دوسری قائد اعظم گیمز میں پنجاب کے میڈلسٹ کھلاڑیوں کے لئے کیش پرائزز کا اعلان کردیا ہے جسکے مطابق ٹیم ایونٹ جیتنے والی پنجاب کی ٹیموں کو گولڈ میڈل جیتنے پرایک لاکھ ۔سلور میڈل جیتنے والی ٹیموں کو 75ہزار روپے اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں کو 50ہزارروپے۔مائینر گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے پر 50ہزارروپے ۔سلور میڈل جیتنے والی ٹیموں کو 35ہزار روپے اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں کو 25ہزارروپے اور انفرادی ایونٹس میں گولڈ میڈل جیتنے پر20ہزارروپے ۔سلور میڈل جیتنے والی ٹیموں کو 15ہزار روپے اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں کو 10ہزارروپے انعام دیا جائے گا۔ سیکر ٹری سپورٹس پنجاب عامر جان نے پنجاب کے کھلاڑیوں کی شاندار کار کردگی کو دیکھتے ہوئے پنجاب کے کھلاڑیوں کے لئے ان انعامی روقم کے اعلان کے احکامات جاری کئے ہیں اور اپنے ایک پیغام میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں انکی شاندار پرفارمنس پر مبارکباد دی ہے

مزید : ایڈیشن 1