ہاکی کو سہارا کون دے گا؟

ہاکی کو سہارا کون دے گا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پاکستان میں ہاکی دن بدن تنزلی کاشکار ہے او ر اس کی سب سے بڑی وجہ غلط منصوبہ بندی اور اس پر عدم توجہ ہے۔پاکستان میں ہاکی کے کھیل کے ساتھ سوتیلا سلوک اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ اس کھیل کے ساتھ کوئی مخلص نہیں ہے اور صرف اور صرف اس کو پیسہ بنانے کی مشین سمجھ لیا گیا ہے جس کے مستقبل میں بہت منفی اثرات نکلیں گے ہاکی فیڈریشن کے سربراہ اسوقت خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں سب کچھ ان کی ناک کے نیچے ہورہا ہے مگر ان کو صرف اپنی کرسی بچانے کی فکر ہے ۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سربراہ بھی اس موقع پر اپنا کردار ادا کرنے میں مکمل طور پر ناکام نظر آتے ہیں ان کو تو چاہیے کہ وہ اپنے عہدے سے ہی استعفی دیدیں سیاسی بنیادوں پر جتنے بھی لوگ فیڈریشن میں کام کررہے ہیں ان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی میں لائی جانی چاہیے کیونکہ وہ تو صرف اور صرف پیسے بنانے میں مصروف ہیں اور افسوس کی بات یہ ہے کہ ایسے موقع پر حکومت بھی کچھ نہیں کررہی۔جبکہ کرکٹ کے بعد اب ورلڈ الیون ہاکی کے کھلاڑی بھی پاکستان آنے کو تیار، عالمی کھلاڑی آئندہ برس کے ابتدائی ایام میں کراچی پہنچیں گے،پہلا میچ 19 جنوری کو کراچی میں کھیلا جائیگا ، دوسرا میچ 21 جنوری کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔ ورلڈ الیون کے 16 کھلاڑی براستہ دبئی سے کراچی پہنچیں گے جبکہ ورلڈ الیون میں ہال آف فیم کے پانچ کھلاڑی بھی شامل ہیں۔ ورلڈ الیون میں ہالینڈ، اسپین، ارجنٹائن، آسٹریلیا، بیلجیم اور چین کے کھلاڑی شامل ہوں گے۔ورلڈ ریکارڈ ہولڈر پاکستانی کھلاڑی سہیل عباس ورلڈ الیون کی نمائندگی سنبھالیں گے۔ہال آف فیم میں ہالینڈ کے پینالٹی کارنر سپشلسٹ بوویلنڈر، پال لی جینز، روب لاتھورز اور آسٹریلیا کے چارلس ورتھ اور ڈان پرائر شامل ہوں گے۔پاکستان کی جانب سے صلاح الدین، شہباز سینئر، حسن سردار، شہناز شیخ اور اختر رسول نمائندگی کررہے ہیں۔جبکہ اس سے قبل اعلان کردہ پروگرام کے مطابق مہمان کھلاڑیوں نے8 جنوری کو پاکستان آنے کے بعد پہلا میچ 12کو کراچی میں جبکہ دوسرا 14کو لاہور میں کھیلنا تھا۔ورلڈ الیون میں مجموعی طور پر 6 ممالک کے 15 سے زائد غیر ملکی پلیئرز نے شرکت کی تصدیقی کردی ہے جن میں ہالینڈ سے روب ریکرز، روڈرک ویشتوف، فلپ میولین بروک، ماتھیس برور ہائڈترکرکسترا ہوں گے، جبکہ سپین سے سینٹی فریکزا، جے اسکارا، ڈیوڈ الگیئر اور روک اولیویا شامل ہیں۔ارجنٹائن کے ڈیاگو پیز، ناہول سیلز، آگسٹن بگالو بھی ورلڈ الیون ہاکی ٹیم میں نمائندگی کریں گے۔ورلڈ الیون کے دورے کے دوران ہی انٹرنیشنل لیگ کے لئے غیرملکی کھلاڑیوں کے ساتھ معاہدے بھی کئے جائیں گے۔

مزید :

ایڈیشن 1 -