مضر صحت فضیلات کے جنک یارڈز کی چیکنگ ، 7کارخانوں کیخلاف استغاثے 98ہزار کلو غیر قانونی میٹریل تلف

مضر صحت فضیلات کے جنک یارڈز کی چیکنگ ، 7کارخانوں کیخلاف استغاثے 98ہزار کلو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(لیڈی رپورٹر) صوبائی وزیر تحفظ ماحول بیگم ذکیہ شاہنواز کی زیر صدارت محکمہ تحفظ ماحول کے سیکرٹریٹ میں صوبہ بھر میں ہسپتالوں کے مضر صحت فضلات سے متعلق جا ئزہ اجلاس لیا گیا جس میں صوبائی وزیر نے ہاسپٹل ویسٹ کی چوری ،خریدو فروخت اور ری سائیکلنگ کے تدارک کے لیے سخت ہدایات جاری کیں اور اس ضمن میں کیے گیے اقدامات کی تفصیلی رپورٹ طلب کی ۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل تحفظ ماحول آصف اقبال نے ہاسپٹل ویسٹ سے متعلق پچھلے روز شروع کی جانے والی خصوصی مہم بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تمام ہاسپٹل کے مضر صحت فضلات کے جنک یارڈز اور یونٹس کو خصوصی طور پر چیک کیا جارہا ہے گزشتہ روز ایسے غیر قانونی 7کارخانوں کے خلاف استغاثے دائر کیے گئے اور 98ہزار کے۔ جی ایسے غیر قانونی میٹریل کو تحویل میں لے کر تلف کر دیا گیا ۔بند روڈ کے علاقے میں چیکنگ کا عمل جاری ہے تقریباً 5یونٹس سیل کرکے مضر صحت ویسٹ قبضہ میں لے لیاگیا ہے اور یہ کریک ڈاؤن پورے پنجاب میں جاری ہے اس ساری کمپین میں ڈی جی تحفظ ماحول آصف اقبال اور اسسٹنٹ کمشنر عبداللد خرم موقع پر تمام وقت موجود رہے ۔