پی سی ون منظور ، صاف دیہات پروگرام ،4ارب 38کروڑ روپے کا بجٹ مختص

پی سی ون منظور ، صاف دیہات پروگرام ،4ارب 38کروڑ روپے کا بجٹ مختص

  



 لاہور( این این آئی)حکومت پنجاب نے صاف دیہات پروگرام کے پی سی ون کی منظوری دے دی، منصوبے کے لیے 4ارب 38 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا۔اس حوالے سے سپیشل سیکرٹری بلدیات شاہد نصر راجہ کا کہنا ہے کہ صاف دیہات پروگرام کے تحت پنجاب کی دیہی علاقوں کی 3 ہزار 281 یونین کونسلز میں صفائی ستھرائی کا کام شروع ہوگا۔ اس منصوبے کے لیے 4 ارب 38 کروڑ روپے کا بجٹ رکھا گیا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ منصوبے کو کامیاب اور بجٹ کے استعمال میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے تمام اضلاع کی انتظامیہ اور بلدیاتی نمائندے اپنا کردار ادا کریں۔ شاہد نصر راجہ نے کہا کہ اس بجٹ کی ایک ایک پائی صفائی کے منصوبے پر ہی خرچ ہوگی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...