یوم تاسیس احرار پر پرچم کشائی کی تقاریب جوش وجذبہ سے منعقد ہوئیں، عبداللطیف خالد

یوم تاسیس احرار پر پرچم کشائی کی تقاریب جوش وجذبہ سے منعقد ہوئیں، عبداللطیف ...

  



لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے اس امر پر اطمینان کااظہار کیاہے کہ یوم تاسیس احرارکے موقع پر ملک بھر میں نئے ولولے اور جوش کے ساتھ پرچم کشائی کی تقاریب منعقد ہوئی ہیں ۔مرکزی دفتر سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمدکا یہ کہنا کہ’’عقیدہ ختم نبوت والے قانون میں حلف نامے والے حوالے سے ترمیم نواز شریف کے کہنے پر ہوئی‘‘۔عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا کہ راجہ ظفرالحق کمیٹی کی رپورٹ کو منظر عام پر لانا اور ختم نبوت کے حوالے سے دھرنے والوں کے ساتھ مذاکرات میں طے شدہ امور پر عمل پیرا نہ ہونا ن لیگ کی بدنیتی ہے اور مسلم لیگ اس قسم کے مسائل میں ہمیشہ ایسا ہی کرتی چلی آرہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ درپردہ ہونیوالی سازشوں کے نتیجے میں ملک میں لاقانونیت کا راج ہے اور قومی خزانے سے جیبیں بھرنے والے اقتدار اور سیاست کی مسند پر براجمان ہیں ایسے میں قانون کی عمل داری یقینی نہ بنائی گئی اور سہولت کاروں کو مزید سہولتیں دی گئیں تو ملک میں انارکی کا راج ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ سیاسی،معاشی ،معاشرتی اور سماجی انصاف کے یکساں مواقع نہیں ملیں گے تو معاشرے میں استحکام پیدا نہیں ہوگاانہوں نے بتایا کہ تحریک مقدس ختم نبوت 1953ء کے دس ہزار شہداء کی یاد میں مارچ میں ملک بھر میں شہداء ختم نبوت کانفرنسوں کاانعقاد کیا جائیگا جبکہ 9مارچ کو ایوان اقبال لاہور میں ’’امیر شریعت کانفرنس‘‘ہوگی جس میں ملک کی دینی وسیاسی قیادت کو مدعو کیا جائیگا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1