سمندرپار پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں،افضال بھٹی

سمندرپار پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں،افضال بھٹی

  



لاہور(پ ر)وا ئس چیئرپرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن (اوپی سی)پنجاب شاہین خالد بٹ اور کمشنر افضال بھٹی نے کہاہے کہ ڈسڑکٹ اوورسیز پاکستانیز کمیٹی (ڈی اوپی سی)لاہور، سمندرپارمقیم ہم وطنوں کے مسائل کے حل کے ضمن میں کلیدی کردار اداکررہی ہے اور اس کے ارکان کی محنت سے اوورسیز پاکستانیوں کو خاطر خواہ ریلیف ملا ہے۔ یہ بات انہوں نے ڈی او پی سی لاہور کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ سی سی پی اولاہور کیپٹن) ر( امین وینس، ڈائریکٹر جنرل او پی سی سید جاوید اقبال بخاری، ایڈیشنل ڈی جی آغا یوسف، ڈائریکٹر اسد نعیم ،کوارڈینیٹر حاجی محمد نواز، چیئرمین عوامی سہولت کمیٹی ساجد چوہدری اورلاہور کے ایس پی اور اے سی صاحبان نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ لاہور کی تمام تحصیلوں کے ایس پی اور اے سی صاحبان ہفتہ میں دو دن اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات سنیں گے تا کہ زیادہ سے زیادہ شکایات نمٹائی جا سکیں۔ شاہین خالد بٹ اورافضال بھٹی نے کہا کہ صوبائی دارلحکومت ہونے کے باعث لاہور میں اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات کی تعدادکافی زیادہ ہے لیکن یہ بات خوش آئند ہے کہ ڈی اوپی سی لاہور ہفتے میں دو اجلاس منعقد کرتی ہے اور سمندرپار مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے طے شدہ طریقہ کار پر عمل درآمد کیاجاتاہے۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ ڈی اوپی سی کے فیصلوں پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے اور اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات پر ہونے والی کارروائی کے متعلق اوپی سی ہیڈآفس کو بروقت مطلع کیاجائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...