یو سی 169کا صرف ایک اجلاس ہوسکا، کونسلرز تاحال اعزازیہ سے محروم

یو سی 169کا صرف ایک اجلاس ہوسکا، کونسلرز تاحال اعزازیہ سے محروم

  



لاہور(لیڈی رپوٹر)یونین کونسل 169کے چئیرمین عرفان بٹ نے اپنی ہی رہائش گاہ کے باہر والے حصے کے ایک کمرے کو یونین کونسل آفس کو بیس ہزار روپے ماہانہ پر کرائے پر دے رکھا ہے اور بقیہ حصے پر اسی طرح سے ان کی رہائش گاہ موجود ہے ۔اس کی تصدیق کرتے ہوئے یونین کونسل کے سیکرٹری افتخار نے بتایا کہ اس آفس کا ماہانہ کرایہ بیس ہزار روپے ہے۔یونین کونسل 169کے سیکرٹری افتخار کا کہنا ہے کہ چونکہ اب تک صرف ایک ہی یونین کونسل کا اجلاس منعقد ہو سکا ہے اس لئے اجلاسوں میں شرکت کے حوالے سے کونسلرز کو جو اعزازیہ دئیے جانے تھے وہ یونین کونسل کے اکاؤنٹ میں ہی موجود ہیں انکا کہنا تھا کہ اس یونین کونسل کو بھی ماہانہ تین لاکھ روپے ہی ملتے ہیں جس میں سے ایک لاکھ چالیس ہزار رو پ یونین کونسل کے اخراجات اور ایک لاکھ ساٹھ ہزار روپے ترقیاتی کاموں کے حواے سے ہوتے ہیں لیکن چونکہ چئیرمین اور وائس چئیرمین کے اختلافات ہیں اس لئے یہ پیسے بھی فنڈز میں پڑے ہیں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس کے ابرے میں چئیرمین ہی آپکو بریف کریں گے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1