نواز شریف کی چوری رنگے ہاتھوں پکڑی جا چکی ہے، ڈاکٹر یاسمین

نواز شریف کی چوری رنگے ہاتھوں پکڑی جا چکی ہے، ڈاکٹر یاسمین

  



لاہور(لیڈی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کی مرکز ی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ حکمرانوں نے ملک کو نقصان پہنچانے کے لئے کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے ، نواز شریف کی چوری رنگے ہاتھوں پکڑی جا چکی ہے اور اب انکا سیاسی مستقبل تاریک ہو چکا ہے ، انہوں نے کہا کہ ادارو ں کو مضبوط بنانے کے بجائے کمزور کیا ہے اور غریب عوام کی خدمت کرنے کے بجائے صرف اپنی تجوریاں بھری ہے ، ملک کا حکمرانوں نے دیوالیہ نکال کر رکھ دیا ہے ، انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز کے ذمہ دار موجودہ حکمران ہے ،بھارت سے دوستی کی پینگیں بڑھانے والے نواز شریف نے ملکی سلامتی کو داؤ پر لگا دیا ہے ، بھارتی ایجنٹ بار بار کہہ رہا ہے کہ میں دہشت گرد ہوں اور میں نے پاکستان میں دہشت گردی کی کاروائیاں کی ہے لیکن نواز شریف نے آج تک بھارتی ایجنٹ کا نام تک نہیں لیا

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...