نوازشریف کی عدلیہ مخالف مہم انتشار پھلانے کی سازش ہے، مخدوم سید احمد

نوازشریف کی عدلیہ مخالف مہم انتشار پھلانے کی سازش ہے، مخدوم سید احمد

  



لاہور( نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی راہنماء جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے کہا ہے کرپٹ خاندان اپنے انجام کو پہنچنے کے قریب ہے نوازشریف کی عدلیہ مخالف مہم انتشار پھلانے کی سازش ہے چار سال تک کچھ نہ کرنے والے اب متحرک ہوکر نئے خواب دیکھا رہے ہیں آخری سال منصوبے بنانا عوام سے سنگین مزاق ہیجنہوں نے پہلے بھی ملکی ترقی کی بجائے زاتی مفادات کو ترجیح دی قومی خزانہ لوٹنے والوں نے جاتی امراء کو جانیوالی سڑکوں کی تعمیر میں کرپشن کے ریکارڈ قائم کئے یہ بات انہوں نے پارٹی کی فیڈرل کونسل و منشور کمیٹی کے رکن عبدالقادرشاھین کی قیادت میں جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے پارٹی رہنماوں کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہیں کہ موجودہ نواز حکومت نے ملک و قوم کا بیڑا غرق کرنیکا تہیہ کر رکھا ہے آئیندہ عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کا کسی کے ساتھ اتحاد ممکن نہیں ن لیگ کے خلاف الیکشن لڑنے جارہے ہیں اور اس وقت کوئی بھی نوازشریف پر اعتماد کرنے کو تیار نہیں عوام جانتے ہیں کہ پیپلزپارٹی ہی ملک و قوم کو درپیش بحرانوں اور مشکلات سے نجات دلائے گی آصف علی زرداری ملک کے سب سے بڑئے لیڈر ہیں انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کبھی ختم نہیں ہوسکتی سازشوں کا مقابلہ کرنا جانتے ہیں عوامی طاقت سے انتخابات میں جنوبی پنجاب سمیت پورئے ملک میں کامیابی حاصل کرکے وفاق سمیت چاروں صوبوں میں حکومتیں قائم کرینگے گڑھی خدا بخش میں ہونیوالا بڑا عوامی جلسہ اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام سمجھتے ہیں کہ ملک کو مشکل حالات سے پیپلزپارٹی نکال سکتی ہے جبکہ تخت لاہور والوں کے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے دعوئے صرف اشتہارات تک محدود رہے انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ بند گلی میں داخل ہوچکی احتساب کے عمل نے نوازشریف اور انکے حواریوں کی چیخیں نکال دی ہیں ایوان اقتدار سے بے دخلی کے بعد مسلم لیگ کی کمان نوازشریف کے ہاتھوں سے ریت کی طرح پھسل رہی ہے یہی وجہ ہے کہ نوازشریف اور دیگر ن لیگی رہنماء گھبراہٹ میں ریاستی اداروں کو للکار رہے ہیں جو قوم کو کسی صورت قبول نہیں اب فیصلہ نوازشریف نے کرنا ہے قوم نے نہیں لوٹ مار کرنے والوں کیلئے 2018, کے انتخابات یوم احتساب ہونگے

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...