قوم ملک کو لوٹنے والوں کو این آر او نہیں کرنے دے گی ، میاں ایوب

قوم ملک کو لوٹنے والوں کو این آر او نہیں کرنے دے گی ، میاں ایوب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق مشیر وزیراعظم میان محمد ایوب نے کہا ہے کہ (ن) لیگی مافیا نے ملکی وسائل کو بے دردی سے لوٹا ہے انہیں ایک ایک پائی کا حساب دینا پڑے گا ، پاکستانی قوم ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والوں کو این آر او نہیں کرنے دے گی ، نواز شریف اور انکے درباری ملکی اداروں کے خلاف جو گھٹیا زبان استعمال کر رہے ہیں اسکا بھی انہیں جواب دینا پڑے گا ، پاکستانی با شعور عوام نواز شریف بچاؤ تحریک کا حصہ نہیں بنے گے ، انہوں نے کہا کہ نواز شریف ملک دشمن ایجنڈے پر چل پڑے ہے جو انہیں مہنگا پڑے گا آئندہ انتخابات میں نواز شریف اور انکے حواریوں کو انکی سیاسی اوقات کا پتہ چل جائے گا ، انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی اصلیت عوام کے سامنے آ گئی ہے ، ہر گزرتے روز نواز شریف اور شہباز شریف کے خلاف ایک میگا سیکنڈل سامنے آ رہا ہے ، نواز شریف مافیا اپنی گرتی ہوئی ساکھ کو بچانے کے لئے سیاسی رشوت کے طور پر اپنے ممبران اسمبلی میں 54ارب روپے بانٹے ہیں ، نواز شریف اور شہباز شریف دو لاڈلے جوڑی کا پاکستان نہیں یہ اکیس کروڑ پاکستانیوں کا ملک ہے ، غریب عوام کے ٹیکسوں کے پیسوں کو اپنے باپ دادا کی جاگیر سمجھ کر استعمال کر رہے ہیں ، کوئی ملک میں الیکشن کمیشن نام کی کوئی چیز ہے تو نوٹس لے۔