ماہر تعلیم پروفیسر محمد افضل چاند باغ سکول مرید کے کے پرنسپل تعینات

ماہر تعلیم پروفیسر محمد افضل چاند باغ سکول مرید کے کے پرنسپل تعینات

  



لاہور(میاں اشفاق انجم سے)ممتاز ماہر تعلیم ،دانشور پروفیسر محمد افضل چودھری کو چاند باغ سکول مرید کے کا پرنسپل بنا دیا ہے،محمد افضل چودھری گزشتہ10سال سے چاند باغ سکول میں بطور ہیڈ آف انگلش ڈیپارٹمنٹ ،ہاؤس ماسٹر،ڈپٹی ہیڈ ماسٹراورہیڈ ماسٹر کی زمہ داریاں ادا کر چکے ہیں ان کی تعلیمی میدان میں شاندار کارکردگی اور بہترین انتظامی امور پر انہیں پرنسپل کی حیثیت سے ذمہ داری دی گئی ہے ،محمد افضل چودھری شعبہ تعلیم میں شاندار ریکارڈ کے حامل ہیں ،انگریزی کے بہترین استاد ہیں،محمد افضل چودھری چاند باغ سکول کے پرنسپل کی حیثیت سے یکم جنوری 2018ء سے ذمہ داریاں سنبھالیں گے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1