پھر ثابت ہوگیا شاہد خاقان عباسی کٹھ پتلی وزیر اعظم ہیں، حافظ زبیر کاردار

پھر ثابت ہوگیا شاہد خاقان عباسی کٹھ پتلی وزیر اعظم ہیں، حافظ زبیر کاردار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے این اے 120کے رہنما و ٹکٹ ہولڈر حافظ زبیر کاردار نے کہا ہے کہ کیا وزیراعلی پنجاب میاں شہبازشریف وزارت اعلیٰ چھوڑ کر پاکستان کے غیر اعلانیہ وزیر خارجہ بن چکے ہیں وہ کس حیثیت میں سعودی حکمرانوں سے ملاقاتیں کررہے ہیں قوم ان سوالوں کے جواب جاننا چاہتی ہے ۔ملاقات کرنے والے جیالوں مرزا الیاس اور افضل بٹ کی قیادت میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ زبیر کاردار کا کہنا تھا کہ ایک بار پھر ثابت ہوگیا کہ شاہد خاقان عباسی ایک کٹھ پتلی وزیر اعظم ہیں،وہ ملکی تقریبات میں شرکت کی رسمی کارروائی پوری کررہے ہیں،دوسری جانب شہباز شریف ریلیف کی خیرات مانگنے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ نااہل ہونے والے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور دیگر درباری بھی خواری سے بچنے کے نسخے تلاش کرنے کیلئے وہاں جمع ہورہے ہیں، جو ملک اپنے شہزادوں سے لوٹ مار کی دولت واپس لینے کیلئے سخت ترین اقدامات کررہا ہے، پاکستان کے غیر جمہوری شہزادوں کی کرپشن کے معاملے میں اس کی مداخلت کا کوئی جواز نہیں بنتا، پاکستانی قوم اپنی تاریخ کے فیصلہ کن موڑ پر ہے، عوام کرپٹ مافیا سے جان چھڑا کر عدل وانصاف پر مبنی نظام لانے کے منتظر ہیں