شریف برادران کو سعودی عرب والے بھی نہیں بچا سکتے ،اشرف بھٹی

شریف برادران کو سعودی عرب والے بھی نہیں بچا سکتے ،اشرف بھٹی

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سنئیر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ اب شریف برادران کو سعودی عرب والے بھی ں نہیں بچا سکتے اب ان کا اقتدار سے رخصت ہونا لکھا جا چکا ہے انہیں سعودی عرب سے کوئی بھی این آر او نہیں ملے گا اب انہوں نے بھی ان کے سر سے اپنے ہاتھ اٹھا لئے ہیں لہذا ان کی حکومت اور ان کے قتدار کا سورج اب آخری سانسیں گن رہا ہے غرور اور تکبر والے شریفون کی حکومت اب ایک مہمان بن کررہ گئی ہے ماڈل ٹاون کے نہتے شہید ان سے اپنے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب مانگ رہے ہیں۔وہ این اے 129مین کارکنون کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔محمد اشرف بھٹی کا کہنا تھا کہ شریف برادران اب اللہ کی پکڑ مین آ چکے ہیں اور ان کو اب دنیا کی کوئی بھی طاقت نہیں بچا سکتی ان کے بچنے کا ایک ہی راستہ ہے کہ یہ سب سے پہلے اللہ سے معافی مانگیں اور پھر ماڈل ٹاون کا گناہ قبول کرتے ہوئے اپنے آپکو قانون کے حوالے کردین ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ماڈل ٹاون کے شہداء کوانصاف دلوانے کے لئے علامہ ڈاکٹر طاہر القادری کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہم ان شہداء کے خون سے کسی بھی قیمت پر نہ انصافی نہیں ہونے دیں گے ہم تن من دھن سے پی اے ٹی کا ساتھ دیں گے اور (ن) لیگ سے حساب لیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1