ینگ ڈاکٹرز کے ساتھ ناروا سلوک بند کیا جائے، نبیلہ حاکم

ینگ ڈاکٹرز کے ساتھ ناروا سلوک بند کیا جائے، نبیلہ حاکم

  



لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم علی نے حکومت کی جانب سے ینگ ڈاکٹر کے ساتھ نارواسلوک کیخلاف اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی۔حکومت اپنی ناکامیوں کا ملبہ ڈاکٹرز پر نہ ڈالے۔حکومت نے ینگ ڈاکٹروں کی کارکردگی کو غیر تسلی بخش قراردیا ہے۔جس کی وجہ سے ان ڈاکٹروں نے یکم جنوری سے احتجای ریلیاں نکالنے کا عندیہ دیا ہے ۔لہذایہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتاہے کہ ینگ ڈاکٹرز کے ساتھ نارواسلوک بند کیا جائے اور ان وک سڑکوں پر آنے کیلئیمجبور نہ کیا جائے اور تمام مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کو ترجیح دی جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...