نواز حکومت کی نا اہلی سے ملک مسائل کی دلدل میں دھنس چکا ہے، اعجاز چودھری

نواز حکومت کی نا اہلی سے ملک مسائل کی دلدل میں دھنس چکا ہے، اعجاز چودھری

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز احمد چوہدری نے اپنی رہائشگاہ پر صدر یوتھ ونگ لاہور سید راشد ریاض کی قیادت میں ملنے والے وفد سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں نے ملک کو تباہ و برباد کر دیا ہے،آج نواز حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے ملک مسائل کی دلدل میں دھنس چکا ہے حکومت کہیں بھی نظر نہیں آرہی عمران خان آنے والی نسلوں کی جنگ لڑ رہے ہیں نوجوان ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں اپنے بہتر مستقبل کیلئے نوجوان عمران خان کا بھرپور ساتھ دیں ،انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کا مستقبل موجودہ حکمرانوں نے تاریک بنا دیا ہے نوجوان نسل بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ صاف ستھری قیادت کا انتخاب کریں اور ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے اپنا قلیدی کردار ادا کریں ،انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے صرف اپنی اور اپنے بچوں کی جیبیں بھری ہیں عوام کی کوئی پروا ہ نہیں ملک کا دیوالیہ نکال کر رکھ دیا ہے نواز شریف اور شہباز شریف کا کرپشن کرنا پیشہ بن چکا ہے ملک اور قوم موجودہ کرپٹ حکمرانوں کا بوجھ مزید اٹھا نہیں سکتی عوام کی جان چھوڑ دیں موجودہ بحران کا واحد حل نئے انتخابات ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...