فنی تعلیمی بورڈ کے امتحانی مراکز پر چھاپے ، متعدد طلباء بوٹی چلاتے پکڑے گئے

فنی تعلیمی بورڈ کے امتحانی مراکز پر چھاپے ، متعدد طلباء بوٹی چلاتے پکڑے گئے

  



 لاہور(ایجوکیشن رپورٹر ) ہنر مند پنجاب، خوشحال پاکستان، وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز اپنا کردار نیک نیتی سے ادا کریں تو کوئی وجہ نہیں کہ ہم اپنے مشن میں کامیاب نہ ہو سکیں۔ صوبائی وزیر صنعت و کامرس شیخ الاوالدین کی ہدایات ہیں کہ فنی تعلیمی کے طلبہ کو نہ صرف صاف و شفاف اور معیاری تعلیم فراہم کی جائے بلکہ سسٹم میں بوٹی مافیا اور غیر معیاری تعلیم پرموٹ کرنے والے عناصر کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے، ان خیالات کا اظہار چیئر پرسن فنی تعلیمی بورڈ میڈم یاسمین مہرالنسا نے امتحانی مراکز پر اچانک چھاپے مارنے والے موبائل انسپکٹر ز اور انسپیکشن سکواڈز کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کیا۔میڈم یاسمین مہرالنساء نے گوجرانوالہ ، گجرات، کھاریاں اور جہلم میں قائم امتحانی مراکز کے اچانک دورے کئے ۔ غیر تسلی بخش کارکردگی پر گوجرانوالہ امتحانی سنٹر کا نگران عملہ فوراً تبدیل کر نے کے احکامات جاری کئے۔ امتحان میں ناجائز ذرائع استعمال کرنے پرمتعدد امیدوران کے خلاف یو ایم سی کیس بنائے۔ اس سے پہلے انہوں نے فیصل آباد، اوکاڑہ اور لاہور میں قائم امتحانی مراکز کے سرپرائز وزٹ کئے۔ فنی تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام ، ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئر، ڈپلومہ ان کامرس، پی ایس ڈی ایف اور ووکیشنل کے مختلف ڈپلومہ جات کے امتحانات 21دسمبر سے جاری ہیں جو 8جنوری تک جاری رہیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...